شیخ نواف تکروری نے صیہونی حکومت کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر پابندی کو ماہ رمضان، عرب دنیا اور عالم اسلام کی بے حرمتی قرار دیا۔
انہوں کہا کہ نمازیوں کی تعداد کے تعین اور ان پر پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے یہ اقدامات ماہ صیام کے تقدس کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
شیخ نے کہا کہ قابضین رمضان کے مہینے میں مسجد اقصیٰ میں جو کچھ کر رہے ہیں وہ عرب دنیا اور اسلام کے وقار پر حملہ ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ قابضین کا منصوبہ مسجد الاقصی پر مکمل صیہونی قبضہ ہے لہذا اسلامی ممالک پر واجب ہے کا وہ مسجد الاقصیٰ پر حملوں کو روکنے، مسجد کی یہودی سازی اور اس مقدس مقام کی حرمت بحال کرنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔
آپ کا تبصرہ